ویمن یونیورسٹی کی ریکروٹمنٹ پالیسی منظور‘ مرد اساتذہ بھی تعینات ہونگے

Aug 06, 2021

ملتان( لیڈی رپورٹر ) ویمن یونیورسٹی کی ریکروٹمنٹ پالیسی منظور ، سکروٹنی کیلئے تھرڈ پارٹی کی خدمات لینے کافیصلہ، کوالٹی ایجوکیشن کیلئے مرد اساتذہ بھی تعینات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کے صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام شعبہ کی سربراہان نے شرکت کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ سینڈیکٹ نے ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی جس کے بعد بھرتی کے عمل میں شفافیت سوفیصد یقینی ہوگئی ہے، آنے والی درخواستوں کی سکروٹنی کیلئے تھرڈ پارٹی کی خدمات لی جائیں گی اور اس عمل میں یونیورسٹی ٹرانسپیرنٹ طرز عمل اختیار کریں گی اور کسی طرح کی جانبداری کی حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی تاکہ کوالٹی ایجوکیشن کیلئے فکیلٹی مضبوط ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ داخلوں کا عمل جلد شروع کیا جائے گا دریں اثناء ویمن یونیورسٹی ملتان میںکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر منایا گیا، وائس چانسلر اور تمام سٹاف نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔

مزیدخبریں