ملتان (نمائندہ نوائے وقت)کورونا چیکنگ بڑھانے کے لئے وفاقی وزرات صحت نے ملک بھر کے ائیر پورٹس پر مزید نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزرات صحت کے حکام کے مطابق اسلام آباد ،کراچی ،لاہور ،پشاور ،ملتان اور سیالکوٹ کے ائیر پورٹس پر 60 نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔