پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)پاکستان اور دنیا بھر کی طرح کشمیربھارتی جا رحیت کے دو سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منایا گیا اسسٹنٹ کمشنر محمد واثق عباس ہرل کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1سے دلا بھٹی چوک تک گئی ریلی میں مختلف دینی ،سماجی ،سیاسی ،اور صحافتی حلقوں علاوہ سکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں کشمیری جھنڈے اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر کیا گیا تھا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بھارتی اقدامات کے خلاف نعرے تحریر تھے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیر کی سابقہ حیثیت کو بحال کرے اور کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق دلائے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ایک عہد کرنا چاہیے کہ ہم ہر حال میں کشمیریوں کے نہ صرف ساتھ ہیں بلکہ ان کی آزادی کے حصول میں اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا نے کے لئے پوری قوم تیار ہے ریلی میں مولانا محمد دین ندیم ،مرزا ظفر سلیم ،شیخ عبد الخالق قادری ،میاں شان علی بھٹی ،میاں عرفان حیدر اعوان ،ظفر عباس شہزاد ،رائے شہزاد کھرل ،بابر نذیر اور سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔
کشمیریوںکیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں: واثق عباس
Aug 06, 2021