فرقہ واریت اورمذہبی منافرت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ محرم کے دوران سیکورٹی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں پولیس ملازمین  ‘رضاکار‘  جلوسوں  اور  مجالس کے منتظمین امن وامان کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریاں اداکریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  محرم الحرام  کے انتظامات اور پولیس لائنز میں امن کمیٹی کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اور کہا کہ  حساسں  جلوسوں‘ مجالس  کی مانیٹرنگ  کیلئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم  قائم  کیاگیا ہے انہوں نے کہا ہمسایہ ملک افغانستان میں موجودہ حالات کے تناظر میں تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے سوشل میڈیا اور امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہو گی۔کسی بھی شرانگیزی‘ فرقہ واریت اورمذہبی منافرت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا- ڈپٹی کمشنر نے تمام جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ تمام مجالس کو وقت مقررہ کے دوران ختم کریں اور تمام مجالس میں کرونا ایس او پیز پرعمل یقینی بنایا جائے ۔سٹی پولیس آفیسرسرفراز احمد فلکی نے کہا کہ محرم الحرام میں جلوس اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔مجالس وجلوسوں پر تھری لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ آر پی او عبدالکریم نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر اورامن وامان کی صورتِ حال برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

ای پیپر دی نیشن