پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے برطانوی ٹربیونل کے فیصلے تک سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں قیام قانونی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک علاج کےلیے پنجاب اور وفاقی حکومت نے بھیجا۔ نواز شریف کومیڈیکل بورڈ کی سفارش پرعدالت نے لندن جانے کی اجازت دی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ویزے کا معیاد ختم ہونا ایک نارمل پراسس ہے۔ نوازشریف نے ویزے معیاد کو بڑھانے کی درخواست دی تھی۔ برطانوی وزارت داخلہ نے لکھا کہ نوازشریف ٹریبیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف قانونی تقاضے پورے کر کے برطانیہ میں قیام کریں گے۔ جب تک ان کا اعلاج نہیں ہوجاتا اور ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دیتے، نواز شریف برطانیہ میں ہی رہیں گے۔ترجمان ن لیگ نے کہا کہ کمزور حکومت سیاسی مخالفین کی صحت پر بیان دینے کے علاوہ کچھ نہیں
کرتی۔ حکومت نےعوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 3 سال میں احتساب کا بیانیہ دفن ہوگیا۔ ن لیگی قیادت کوسزائے موت کی چکیوں میں رکھا گیا۔ عدالتیں کہہ چکی ہیں کہ کرپشن کاایک الزام ثابت نہ ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کا اصل مقصد نواز شریف اور شہبازشریف ہے۔ کرائے کے ترجمان آٹا، بجلی سستی کرنے کی کوئی پریس کانفرنس نہیں کرسکتے۔ کرائے کے ترجمان وفاداریاں بدلتے ہیں ۔نیب حراست میں ایسا کیا ہوا جو نوازشریف کی طبیعت خرا ب ہوئی؟ نیب حراست میں نواز شریف کا وقت ضائع کیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف عدالتی سزا سننے کے بعد بیٹی کے ساتھ پاکستان آئے تھے۔ نوازشریف بیٹی کا ہاتھ پکڑکر وطن آئے اور اب کہا جاتا ہے کہ وہ بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ کیا ہوا کہ نیب حراست میں نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گر چکے تھے۔ نیب نے مزید تفتیش کرنی تھی تو جیل میں کیوں نہیں کی؟ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبا زشریف پر الزام عائد کیا گیا،جب ثبوت مانگا گیا تو ان سے معافی مانگ لی۔