لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برطانیہ نے نواز شریف کا بوجھ برداشت کرنے سے انکار کر دیا، نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے ظل سبحانی کے ویزہ میں توسیع نہ کر کے ظل سبحانی اور جعلی راجکماری کے ایک اور جھوٹ اور پراپیگنڈا کا پردہ فاش کر دیا، ثابت ہوگیا کہ ظل سبحانی مرض کا ڈھونگ رچا رہا تھا۔ پاکستان کی عوام اور برطانیہ کو چکمہ دے رہا تھا۔ ظل سبحانی گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہے۔
برطانیہ نے ظل سبحانی کے ویزہ میں توسیع نہ کرکے ظل سبحانی اور جعلی راجکماری کے ایک اورجھوٹ اور پراپیگنڈا کا پردہ فاش کردیا ہے۔ثابت ہوگیا کہ ظل سبحانی مرض کا ڈھونگ رچا رہا تھا,پاکستان کی عوام اور برطانیہ کو چکمہ دے رہا تھا۔ظل سبحانی گھر کا رہا نہ گھاٹ کا۔نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 5, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کیساتھ دغا کرنے والوں کا حشر نشر ایسا ہی ہوتا ہے، ظل سبحانی نے اپنی دھرتی کو چھوڑ کر جس ملک میں اربوں کھربوں کی جائیدادیں بنائیں، اس ملک نے ظل سبحانی کا کرپٹ بوجھ برداشت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔