امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے جنگلات میں لگنے والی آگ کے وسیع رقبے پر پھیل جانے کے باعث ملحقہ علاقوں کے شہریوں کو انخلا کا حکم دیا ہے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات میں تیز آندھی کے باعث آگ وسیع رقبے پرپھیل چکی ہے۔ کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میچ متلو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ یہ ڈیکسی ریاست کی تاریخ کی چھٹی بڑی جنگلاتی آگ ہے جوتیز آندھی کے باعث بہت تیز ی سے پھیل رہی ہے اور تقریبا 500میل اور1300کلومیٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں درخت جل کر راکھ ہوگئے جبکہ جانوروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ آگ جولائی کے وسط سے شمالی کیلیفورنیا میں بھڑک اٹھی تھی۔ انہوں نے کہا گرین ویلی بھڑکتی ہوئی آگ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ آتشزدگی سے گیس سٹیشن اور ایک ہوٹل اور متعدد عمارتیں بھی جل کر راکھ ہو گئیں۔ایونٹ مینجمنٹ ٹیم کے آپریشن سیکشن کے سربراہ جیک کیگل نے کہا کہ5 ہزار فائرفائٹرز اہلکار آگ بجھانے کے لئے مصروف عمل ہیں ۔
امریکا،کیلیفورنیا کےجنگلات میں آگ کے وسیع رقبے پر پھیل جانے کے باعث شہریوں کو انخلا کا حکم
Aug 06, 2021 | 18:32