ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ایک مرتبہ پھر وفاق میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

Aug 06, 2021 | 19:24

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ایک مرتبہ پھر وفاق میں اہم ذمہ داری دینےکا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے، فردوس عاشق اعوان وزیر اعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فیاض الحسن چوہان کو ایک مرتبہ پھر وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دی جائے گی، فیاض الحسن چوہان پہلے بھی وزارت اطلاعات کی زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران فردوس عاشق کی خدمات کو سراہا.

مزیدخبریں