ملک کے بیشترعلاقوں میں جولائی میں معمول سے زائد بارشوں کا 61 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور ملک میں معمول سے 181 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں 305 فیصد، سندھ میں 218 فیصد، پنجاب میں 101 فیصد، خیبر پختون خوا میں26 فیصد، گلگت بلتستان میں 68 فیصد اور آزاد جموں کشمیر میں 9 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔