نوم پنہ(اے پی پی)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے وزرائے خارجہ نے یوکرین تنازعہ کے پرامن حل پر زور دیا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کی ان کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔ وزرائے خارجہ کا 55 واں اجلاس کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں ہوا۔