پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت) عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے 780 ویں عرس کی تقریبات اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔ بڑی رسم بہشتی دروازہ کی دوسرے روز قفل کشائی کردی گئی۔ تیسرے روز کی قفل کشائی آج ہوگی۔ عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے اندرون و بیرون ملک سے زائرین کی بڑی تعداد پاکپتن پہنچ رہی ہے۔ پانچ روزہ بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کا سلسلہ 9 محرم الحرام تک جاری رہے گا۔ جبکہ دس محرم الحرام کو دربار شریف کو غسل دیکر شہدائے کربلا کے سوگ میں چالیس دن کیلئے بند کردیا جائے گا۔
حضرت بابا فرید الدینؒ کے عرس کی تقریبات عروج پر پہنچ گئیں
Aug 06, 2022