شریف فیملی اثاثے منجمد کیس‘ 7 ستمبر کو دلائل طلب

Aug 06, 2022

لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر 7 ستمبر کوشہبازشریف کے وکلاء سے مزید دلائل طلب کر لئے، عدالت نے حکم دیا کہ اس کیس کو منی لانڈرنگ کے مرکزی کیس کیساتھ ہی مقرر کر دیا جائے ، حمزہ شہباز اور نصرت شہباز نے اثاثے منجمد کرنے کے حکم کو چیلنج کررکھا ہے،نیب کورٹ نے شہبازشریف،حمزہ شہباز،نصرت شہباز،تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں