ایف بی آر کے آئرس سسٹم کی اپ گریڈیشن 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آر کی جاری ڈیجیٹائزیشن مہم میں مزید ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اپنے کلیدی آئرس (آئرس) سسٹم کو مزید فعال اور محفوظ بنانے، اور ایک نئے گرافک یوزر انٹرفیس (جی یو آئی) کو شامل کرنے کے لئے اَپ گریڈ کرنے جارہا ہے۔ یہ اپ گریڈیشن پہلے سے موجود آئرس سسٹم کی رفتار اور کارکردگی میں بہت بہتری لائے گی جس کا فائدہ خاص طور پر فائلنگ کے آئندہ دنوں میں نظر آئے گا۔ نیا گرافیکل انٹرفیس استعمال میں زیادہ آسان اور صارف دوست ہے جس کے سبب ٹیکس دہندگان کو اپنے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں زیادہ سہولت مہیا ہوگی۔ اس اپ گریڈیشن کے دوران چند ایسی تکنیکی اختراعات بھی شامل ہوں گی جس کی وجہ سے یہ نظام پہلے سے زیادہ محفوظ ہوجائے گا۔ صارفین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس اپ گریڈیشن کے مرحلے کے دوران آئرس (آئی آر آئی ایس) سسٹم 6اگست کی شب 10بجے سے لے کر 7اگست کی صبح 10بجے تک عارضی طور پر معطل رہے گا۔ ایف بی آر اس کے لئے اپنے صارفین سے پیشگی معذرت خواہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن