رحیم یار خان ‘اچانک کانٹا بدلنے  سے مال گاڑی کی 2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) اچانک کانٹا تبدیل کرنے کے باعث مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،مرمت کے بعد آمدورفت بحال تفصیل کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی دو بوگیاں کیبن مین کے اچانک کانٹا تبدیل کرنے کے باعث پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجہ میں ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریلوے حکام موقعہ پر پہنچ گئے اور طلب کی جانے والی ریلیف ٹرین کی بابت ٹریک کو مرمت کرنے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے بحال کردیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن