کابل(شِنہوا)افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار کے مختلف حصوں سے دو درجن سے زائد اسالٹ رائفلیں قبضے میں لی ہیں جن میں 26 اے کے -47 بندوقیں بھی شامل ہیں۔ جمعہ کو سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے بتایا کہ ملک کی انسداد انٹیلی جنس ایجنسی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے اہلکاروں کی قیادت میں سیکورٹی فورسز نے کارروائیوں کے ایک سلسلے میں اے کے 47-کی 26بندوقیں، ایک آرپی جی -7 راکٹ، 30 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں ،اسالٹ رائفلیں اورکئی دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔تاہم، ریاست کے زیر کنٹرول میڈیا آٹ لیٹ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جنگ زدہ ملک میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، طالبان انتظامیہ نے عوام سے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود جمع کرنے اور ضبط کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔