ماسکو(شِنہوا)روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کو "بد نیتی پر مبنی اشتعال انگیزی" قرار دیا ہے۔آر آئی اے نووستی کو دئے گئے ایک انٹرویومیں میدویدیف نیکہا کہ امریکہ نے مبہم بیان بازی استعمال کی ون چائنہ اصول پر عمل پیرا ہونے کا دعوی کیا لیکن اس کے اقدامات سے دیگر محرکات ظاہر ہوئے۔ میدویدیف نے کہا کہ یہ دورہ ایک جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کا اقدام ہے جس کا مقصد ایشیا میں بین الاقوامی سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے۔
نینسی پیلوسی کا تائیوان کادورہ "بد نیتی پر مبنی اشتعال انگیزی" ہے:روس
Aug 06, 2022