چین اورامریکی سائنسدانوں نے دماغی کینسر کے مریضوں کودوائی دینے کا ایک نیانظام وضع کرلیا

بیجنگ(شِنہوا)چین اورامریکہ کے سائنسدانوں نے دماغی کینسرکے مریضوں  کودوائی دینے کا ایک نیانظام  وضع کیا ہے جس سے ایسے مریضوں کے لیے مدافعتی علاج کو بہتر بنایاجا سکتا ہے۔شان ڈونگ یونیورسٹی اور وسکونسن میڈیسن یونیورسٹی کے محققین نے انجکشن سے دئے جانے والا ایک ہائیڈروجیل ڈیزائن کیا جس میں مرض کا سبب بننے والے گلیوما اسٹیم سیلزکوختم کرنے والینینو پارٹیکلز شامل ہیں۔آپریشن کے ذریعے  ابتدائی ٹیومر کونکالنے کے بعد،گلیوما اسٹیم سیلز دماغ میں انتہائی خطرناک ٹیومرکے بننے میں سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن جریدے میں رواں ہفتے شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، مجوزہ ہائیڈروجیل کے اندر موجود نینو پارٹیکلز دماغ کے متاثرہ حصے میں داخل ہونے کے بعد ٹی سیل( سی اے آر) پیدا کرسکتے ہیں۔یہ ٹی سیل بڑے خلیات ہیں جو جسم  کے اندر خون اورٹشو میں پائے جانے والے نقصان دہ مواد کو جسم سے باہرنکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن