اسلام آباد(نا مہ نگار)بلوچستان کی سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر میڈیکل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پمز سے ڈاکٹروں کی ٹیم بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں میں اگلے دو روز میں پہنچ جائیں گی ،30,000سے زائد ویکسینیشن کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ،بلوچستان سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ای پی آئی کو رات گئے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ،عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلوچستان میں بچوں کیلئے دست اسحال، ٹائیفائیڈ، اور خسرہ سے بچاو کی ویکسین اگلے ایک روز میں بلوچستان پہنچ جایں گی، بخار، نزلہ، زکام، اور آنکھوں کی بیماری سے بچاو کی دواوں کی بھاری مقدار کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، وزیر صحت نے کہا کہ اس مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔