عمران خان قوم کے سامنے مجرم ثابت ہوچکا،حنیف عباسی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کہ عمران خان قوم کے سامنے مجرم ثابت ہوچکا اب صرف سپریم کورٹ کا فیصلہ آنا باقی ہے صدر عارف علوی سے ہمارا مطالبہ ہے وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں بہت جلد دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آنے والی ہے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے سے ملک میں ڈالر نیچے آنا شروع ہو گیا ہے شیخ رشید احمد نے کشمیری مجاہدین اور اسامہ بن لادن کے فنڈ کھائے ہیں الیکشن کمیشن نے آٹھ سال کی سماعت کے بعد عمران خان کو مجرم قرار دیا ہے۔ عمران خان کو حکومت اب بھی گرفتار نہیں کرے گی تو پھر کب کرے گی بجلی، آٹا، گھی ، چینی ،دالیں حکومت عوام کو سستی فراہم کرے ہم عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے وزیر اعظم شہباز شریف ہر وعدہ پورا کرنے والی شخصیت ہیں ڈالر گر رہا ہے جن لوگوں کے پاس ڈالر پڑے ہیں وہ انہیں نکال دیں ورنہ نقصان میں رہیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو ای بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن میں اراکین قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، سیما جیلانی ، ایم پی اے زیب النسائ￿  اعوان، سابق میئر سردار نسیم خان ، سابق ایم پی اے راجہ ارشد محمود اور مرزا منصور بیگ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمد حنیف عباسی نے کہاکہ عمران خان، پرویز خٹک ،عامر کیانی و دیگر کیخلاف بھی تحقیقات ہوگی یہ پتہ چلایا جائے گا کہ انہوں نے ذاتی اکاؤنٹ میں رقم کیسے اور کیوں منگوائیں ۔

ای پیپر دی نیشن