اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیرنجکاری عابد حسین بھئیو نے یومِ استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے پرامن لوگوں کو بھارتی ظلم برداشت کرتے ہوئے سات دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے،عابد حسین بھیونے کہا کہ لاتعداد بھارتی فوج ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کا استحصال کررہی ہے۔بھارت 5اگست کے غیرقانونی اقدامات سے کشمیریوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے ۔وزیر نجکاری نے کہا کہ بھارتی جبر کے باعث کشمیری بہن بھائیوں کا پوری دنیا سے رابطہ کٹ چکا ہے۔تمام پاکستانی اور حکومتی نمائندے بھارتی ظلم کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔وزیر نجکاری نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی غیر قانونی قبضہ ختم کروانے کیلئے فوری آگے بڑھیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو فوری بنیادی حقوق دئیے جائیں ۔
قابض فوج کشمیری بہن بھائیوں کا استحصال کررہی ہے‘عابد حسین بھئیو
Aug 06, 2022