گورنمنٹ کالج ٹاﺅن شپ میں”عزمِ عالی شان، شاد رہے پاکستان“تقریب

لاہور (سپیشل رپورٹر) گورنمنٹ کالج ٹاو¿ن شپ لاہور میں قیام پاکستان ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے خصوصی تقریب عزمِ عالی شان، شاد رہے پاکستان گورنمنٹ کالج ٹاو¿ن شپ لاہور میں قیام پاکستان ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے پہلے حصے میں مہمان خصوصی دلاور چوہدری چیف نیوزایڈیٹر روزنامہ نوائے وقت نے پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کے ساتھ کالج کے لان میں پودا لگایا اور مادر وطن کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس کے بعد عزم عالی شان۔ شاد رہے پاکستان سیمینار منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی دلاور چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے لیکن آج تک ہم ان وسائل کو دیا نتداری کے ساتھ اور پوری محنت سے ملک کی تعمیر و ترقی میں استعمال نہیں کر سکے۔ آج اس بات کی اشد ضرورت ہے۔ کہ نوجوان نسل یہ تہیہ کرے کہ وہ صرف محنت کے بل بوتے پہ ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ملک کی آبادی 65 فی صد نوجوان ہیں اور نوجوان قائد اعظم کے خوابوں کو عملی تعبیر دیں گے۔پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ نے سیمینار میں صدارتی خطبے میں کہا کہ چین ہمارا دوست ہے اور 75 سالوں میں یہ دوستی مثالی رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے یوم آزادی پر چین کے ترقی کے ماڈل کو دیکھیں کہ کس طرح ہماراسب سے قریبی دوست ملک دنیا کی دوسری بڑی معیشت صرف 30 سال کے عرصے میں بن گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ چین میں وہاں کی نوجوان نسل نے کام کی عظمت اور مسلسل محنت کی عادت سے اپنے ملک کی تقدیر بدل دی۔ یہی ہمارے قائد کی نصیحت تھی اور اسی عزم و ارادے سے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔ دلاور چوہدری نے تقریب کے آخر میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے سوالات کے جوابات دئیے۔ پرنسپل ڈاکٹر محمدا عجاز بٹ نے مہمان خصوصی کو کتب کے تحائف پیش کئے۔

ای پیپر دی نیشن