لاہور (نیوز رپورٹر) مری اور پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات سے متعلق رہنمائی اور شکایات کیلئے پنجاب ٹورازم سکواڈ ہیلپ لائن 1421 کا آغاز کر دیا گیا۔مری جانے والے سیاح ایمرجنسی کی صورت میں کال کر کے مدد لے سکیں گے۔ہیلپ لائن پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ سیاحت پنجاب کے اشتراک سے وضع کی گئی ہے۔ تقریب میں سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ ‘ڈپٹی کنٹرولر محکمہ سیاحت حافظ غضنفر‘ ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف و دیگر افسران شریک ہوئے۔