کراچی (نیوز رپورٹر )سندھ کے وزیر جامعات اور اعلی تعلیمی بورڈزمحمد اسماعیل راہونے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے پاس اوپن ینورسٹی قائم کرنے کاکوئی پروگرام نہیں ہے، ملک میں صرف علامہ اقبال اوپن ینورسٹی ہے ۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو محکمہ جامعات اور اعلی تعلیمی بورڈزسے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس بھی وزارت تعلیم ہے وہ صوبوں کی پبلک یونیورسٹی کو فنڈدیتی ہے۔سندھ کو بھی اس مد میں فنڈز ملتے ہیں۔