کراچی میں شہریوں کے شناختی کارڈ  پر ڈالرز کی خرید و فروخت کاانکشاف 

Aug 06, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر)کراچی میں شہریوں کے شناختی کارڈ پر ڈالرز کی خرید و فروخت کاانکشاف ہوا ہے۔ کورنگی کے رہائشی ٹشوپیپرکمپنی کے ملازم عبدالحنان کے نام پر 10 ہزار ڈالرز کی خریدو فرو خت ہوئی جسے ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے طلب کرلیا۔ شہری عبدالحنان کا کہنا ہے کہ ڈالرزخریدنا تو دور کبھی دیکھے بھی نہیں، میریشناختی کارڈ کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کے فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی ہے۔ گزشتہ روز مرکزی بینک نے ضوابط کی خلاف ورزی پر2 ایکسچینج کمپنیز کی4 برانچوں کے آپریشن معطل کردیئے جبکہ ڈالرکی قیمت خریداور فروخت میں زیادہ فرق کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں