پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں مل رہے، اس لئے عمران 9 نشستوں الیکشن لڑ رہے ہیں: احسن اقبال 

Aug 06, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی بہت بڑے مخمصے کا شکار ہے۔ اپنی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے عمران خان نے 9 نشستوں پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔ عمران اپنے وزراء اعلیٰ کو حکم کیوں نہیں دیتے کہ اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔ عمران  کو ڈر ہے کہ ان کے اپنے ایم پی ایز ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ عمران کے فارن ڈونرز ان سے تقاضا کر رہے ہیں کہ ملک میں انتشار پیدا کریں۔ پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں مل رہے اس لئے عمران خان 9 نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

مزیدخبریں