اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بات کی ہے جس کے باعث آئی ایم ایف سے جلد اچھی خبر آنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اعلی حکام سے رابطہ کیا اور انہوں نے دوست ممالک سے آئی ایم ایف پروگرام پر بات کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلی حکام کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ آرمی چیف کے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لئے جلد اچھی خبر آنے کی توقع ہے۔ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جلد قرض کی قسط کے اجراء کے لئے امریکی حکام سے بھی رابطہ کیا تھا، جس میں انہوں نے وائٹ ہائوس پر زور دیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف پر دبائو ڈالیں تاکہ پاکستان کو قسط جاری کی جائے۔ دریں اثناء عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا آئندہ اجلاس 24 اگست کو منعقد کئے جانے کا امکان ہے جس میں پاکستان سے معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایستھر پیرز کا چند روز قبل کہنا تھا کہ پاکستان نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ فنڈ میں اضافہ کر کے مشترکہ جائزے کی شرائط پوری کر دی ہیں۔
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئی قائم کردہ آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی نوعیت بدل رہی ہے، فائر پاور اور سائبر ٹیکنالوجی مستقبل کی جنگ میں نمایاں اہمیت اختیار کرچکی ہیں، ہمیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سائبر ڈویژن اور آرمی سینٹر آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے، فائر پاور اور سائبر ٹیکنالوجی مستقبل کی جنگ میں نمایاں اہمیت اختیار کرچکی ہیں، آرمی چیف نے زور دیا کہ ہمیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، نئی سائبر کمانڈ کو مرحلہ وار تینوں افواج کے ساتھ منسلک کردیا جائے گا، یہ کمانڈ قومی سطح پر نیشنل سائبر اقدامات میں ہم آہنگی کا بھی حصہ بنے گی۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر آرمی سائبر کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ان کا استقبال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سمیت دیگر اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے ٹیلیفون کال کر کے لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اسی طرح آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف نے بھی ٹیلی فون کیا۔ سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔ علاوہ ازیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں شہید میجر طلحہ منان کے گھر جا کر شہید کے والد عبدالمنان سے تعزیت کی اور شہید کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر شہید کے چچا عبدالحنان راجہ، بھائی سلمان عبدالمنان، خواجہ جواد بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے کہا کہ شہدا ہماری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کمانڈر 10 کور بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے شہید کے بچوں اور بیوہ کے سروں پر دست شفقت رکھا اور انہیں عظیم مقصد کے لیے قربانی پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔دریں اثناء آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میجر جنرل امجد حنیف شہید کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں۔ شہداء کے اہلخانہ کا ان کی عظیم قربانی پر کبھی
آئی ایم ایف پر پروگرام سعودی ، اماراتی حکام سے را بطہ: آئندہ جنگوں میں سا ئبر ٹیکنا لوجی اہم : آرمی چیف
Aug 06, 2022