پی ایچ اے مون سون شجرکاری مہم : 2023 ءتک 5 لاکھ پودے لگائے جائینگے

 لاہور(خبرنگار)پی ایچ اے مون سون شجرکاری مہم کے تحت سال 2023 تک 5 لاکھ پودے لگائے گا۔شجرکاری میں ہر لگنے والا پود ا اور درخت جیو ٹیگنگ کے ذریعے پی ایچ اے کے ریکارڈ کا حصہ ہوگا۔رواں سال ایک لاکھ 20 ہزار پودے شہر میں لگا چکا ہے۔پی ایچ اے کا مون سون شجرکاری کے حوالے سے جیلانی پارک ہیڈکواٹر میں ڈی جی پی ایچ اے عمر جہانگیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام پی ایچ اے ڈائریکٹرز نے مون سون شجرکاری کے حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے کوبریفنگ دی ۔اجلاس میں تمام ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن