لاہور(خصوصی نامہ نگار)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر، محکمہ زکوٰة وعشر پنجاب کے زیر اہتمام گزشتہ روزمقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری جبرو استبداد کے خلاف یوم استحصال منایا گیا جس کی مرکزی تقریب ایڈ منسٹریٹر زکوٰة وعشر پنجاب لاہور کے دفتر میں منعقد کی گئی۔ ایڈ منسٹریٹر زکوٰة وعشر پنجاب محمد سجاد بابرکا کہنا تھا کہ یو م استحصال منانے کا مقصد کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق خود ارادیت اور جدوجہد آ زادی کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔علاوہ ازیں صوبہ بھر کی تما م ضلع زکوٰة وعشر کمیٹیوں کے دفاتر میں بھی اس سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔یوم استحصال کی اس خصوصی تقریب میں ایڈ منسٹریٹر زکوٰة وعشر پنجاب رانا محمد سجاد بابر، ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر(ہیڈ کوارٹر) محمد افضل رانجھا، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوٰة (ایم اینڈ ای) لاہور ڈویژن چوہدری محمد اسلم اور ڈ سڑ کٹ زکوٰة آ فیسر لاہور علی حیدر کاہلوں سمیت صوبائی زکوٰة انتظامیہ کے تمام افسران اور عملہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ سٹاف نے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی ظلم وستم کے خلاف احتجاج کیا۔ ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور کشمیر ی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ علاوہ ازیں دفتر میں بینرز، پینا فلیکس اور کشمیری پر چم آ ویزاں کئے گئے۔
محکمہ زکوٰة وعشرمیںبھارتی جبرو استبداد کےخلاف یوم استحصال پر تقریب
Aug 06, 2022