کامن ویلتھ گیمز، شجرعباس200میٹر ریس کے فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے شجر عباس 200 میٹر ریس کے فائنل میں پہنچ گئے۔پاکستان کے شجر عباس نے 200 میٹر ریس کا فاصلہ 89.20 سیکنڈ میں طے کیا۔اس کامیابی کے بعد شجر 30 سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل قومی ریسلر انعام بٹ نے سلور میڈل جیتا تھا انہیں فائنل میں بھارتی ریسلر دیپک پونیا نے شکست دی۔قومی ریسلر عنایت اللہ نے 65 کلو گرام کیٹیگری میں اسکاٹش پلیئر کو ہرا کر برونز میڈل اپنے نام کیا تھا۔یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے پاکستان اب تک ایک گولڈ، ایک سلور اور دو کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...