لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ و جنرل منیجر پاکستان ہاکی فیڈریشن وومن ونگ سندھ سیدہ شہلا رضا کی قیادت میں کراچی ڈسٹرکٹ ملیر یوتھ ہاکی کلب کے کھلاڑیوں نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا اور 23 جولائی کو لاہور میں منعقد ہونے والے پاکستان کے پہلے چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر زبردست داد سمیٹی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نگراں سیکرٹری جنرل حیدر حسین اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز احمد خان بھی ہمراہ تھے۔ صوباءوزیر سیدہ شہلا رضا نے ایوان کو کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ یہ 30 سال میں پہلی مرتبہ ہے کہ جب کسی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں کراچی کے ڈسٹرکٹ ملیر نے 700 سے ٹیموں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور پذیرائی کی گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءخواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی کےلئے ضروری ہے کہ ہم ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی ہر ممکن حوصلہ افزاءاور مالی معاونت کی جائے تاکہ وہ مزید دلچسپی سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں۔ انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے ضلعی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کےلئے ماہوار وظیفے مقرر کیے جائیں۔ صوبائی مشیر کھیل ارباب لطف اللہ نے بھی نوجوان ہاکی پلیئرز سے ملاقات کی اور انھیں انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہاکی کی بحالی کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ سندھ میں پاکستان کے کسی بھی صوبے سے زیادہ آسٹروٹرف گراو¿نڈ بنائے گئے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ کی سرپرستی میںہاکی کی بحالی کےلئے جدوجہد کی ہے۔
شہلا رضا کی قیادت میں ہاکی کھلاڑیوں کا دورہ سندھ اسمبلی
Aug 06, 2022