فرانس: 2کوہ پیما الپس کے پہاڑوں  کو سر کرنے کی کوشش میں ہلاک

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فرانس کے 2کوہ پیما الپس کے پہاڑوں کو سر کرنے کی کوشش میں ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فرانس کے 2 شوقیہ کوہ پیما مشرقی فرانس کے الپس پہاڑوں میں مردہ پائے گئے جن میں 25 سالہ مرد اور ایک 27 سالہ خاتونشامل ہیں۔ دونوں کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے۔ریسکیو اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 2 لاپتہ کوہ پیماﺅں کی نعشیں تلاش کیں ۔مقامی حکام نے کوہ پیماﺅں کی ہلاکتوں کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ 100اور150میٹر کے بلندپہاڑوں کو سرکرنے کی کوشش میں گرکر ہلاک ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...