ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دوبھائی زخمی ،نقدی ،موٹر سائیکل چھین کر فرار 


کوٹ ادو،گگو منڈی،د وکوٹہ (خبرنگار،نامہ نگار)مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول ایجنسی پرڈکیتی کے وران مزاحمت پر2بھائیوں پر فائرکھول کردیے، شدیدزخمی حالت میں ہسپتال داخل ،دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان ،پولیس خاموش تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ کے علاقہ نورشاہ روڈ پر قائم پیٹرولیم ایجنسی پر 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروںنے رقم 8 ہز ا ر اٹھالی۔ اس موقع پرغلام شبیرچانڈیہ اور اس کے بھائی بشیراحمد چانڈیہ نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ان پرفائر کھول دیے جوان کی ٹانگوں میں لگے۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادومیں داخل کرادیاگیا۔ چوک سرورشہید کے علاقہ میڈیکل سٹور میں2نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہو گئے اور محسن عالم سے نقدی 12ہزار روپے موبائل فون اور میڈیکل سٹور پردوائی لینے کیلئے آئے مرسلین کمہار اورحسنین کمہار کی جیبوں سے7ہزارروپے نقدی اور ان کے موبائل لیکر موٹر سائیکل پر سوار ہوکرفرارہوگئے پولیس نے مقد  ما ت درج کرلئے ۔کوٹ ادو سٹی میں ایک بار پھرموٹرسائیکل چورگروہ متحرک ہوگیاہے اورگزشتہ ایک ہی روزمیں چوروں نے شہریوں کو4موٹرسائیکلو ں سے محروم کردیاگیا، سکول ٹیچرشاہدوسیم چشتی ، آصف لنگڑیال، پل ہزارہ پرقائم مدرسہ عربیہ سیدناعلی المرتضی میں جمعہ نماز پڑھنے کیلئے آنے والے نمازی ، سیدعدنان بخاری  کے موٹر سائیکل چوری ہو گئے ۔گگو منڈی سے نامہ نگارکے مطابق چک نمبر227ای بی کا رہائشی آ باد حسین سے دو نا معلوم مسلح ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل ،نقدی 2300اور موبائل فون مالیتی 30ہزار روپے چھین لیے۔د وکوٹہ سے نامہ نگارکے مطابق محمد ساجد  اور ایک دکاندار کو بھی موٹر سائیکل سے محروم کر دیا  گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...