سمہ سٹہ جنکشن: افسران کی غفلت، قدیمی ریلوے کالونی کھنڈر بننے لگی


بہاولپور(جنرل رپورٹر) ریلوے افسران کی غفلت سے سمہ سٹہ جنکشن‘1300 کوارٹرزپر مشتمل 100 سال قدیمی ریلوے کالونی کو کھنڈر ظاہرکرکے اسکے نام ونشان مٹایاجانے لگا جنکشن کوبی گریڈ ظاہرکرکے تمام ٹرینوں کے سٹاپ ختم کردیئے گئے ۔ شہریوں نے بتایا کہ ملازمین کی بڑی تعداد کے انخلاء کے بعد کالونی ویرانی وتنہائی کا شکار ہو کر عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ ہو کر زمین بوس ہونے لگی پرانی اینٹیں نہ صرف تقریبا ساڑھے چار کلو گرام وزنی بلکہ سائز میں بھی بہت بڑی اور موٹی ہیں ان اینٹوں کو شہر کے بڑے پیمانے پر بلڈرز خرید کر کوٹھیاں بنگلے اور پلازے تعمیر کر رہے ہیں شہریوں نے کہا کہ جن ریلوے کوارٹرز میں ملازمین رہائش پزیر ہیں وہ کوارٹرز اپنی اصل شناخت ظاہر کر رہے ہیں کیوں کہ ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے ریلوے کالونی کی تزئین وآرائش کر کے رینٹ پر دئیے جائے تو ریلوے کو ماہانہ اربوں روپے کا نفع حاصل ہو گا اور ورثہ میں ملے اس تاریخی تحفہ کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن