ملتا ن (سپیشل رپورٹر ) احتساب عدالت نمبر 2 ملتان نے غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر مبینہ طور پر شہریوں سے فراڈ کرنے کے ریفرنس میں ملوث علی ایسوسی ایٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر ملزم شیخ شاہد جمال سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس نمبر 4 ایم /20 میں ملزم شاہد جمال اور محمد حسین بابر کی بریت کی درخواست پر سماعت نیب پراسکیوٹر کی استدعا پر 22 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزکورہ ملزمان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 7 مختلف ریفرنس زیر سماعت ہیں۔
غیر قانونی ہائوسنگ کالونیاں بناکر شہریوں سے فراڈ،ملزمان کی بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی
Aug 06, 2022