روجھان‘ تونسہ شریف (کورٹ رپورٹر‘ نامہ نگار)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ، اسلم بھوتانی اور چیئرمین این ڈی اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز اعلی حکام کے ہمراہ روجھان پہنچے وزیراعظم نے روجھان کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ روجھان پہنچنے پر سردار میر دوست محمد مزاری‘ ڈپٹی کمشنر راجن پور جمیل احمد جمیل اور سردار اطہر علی مزاری نے وزیراعظم اور ان کے رفقاء کا خیرمقدم کیا وزیراعظم پاکستان نے سیلاب متاثرین سے رودکوہی کے سیلابی پانی کے اخراج کے لئے سیم نالے کی تعمیر کے متعلق بھی گفتگو کی۔ دریں اثنا وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو خواجہ نظام المحمود نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔ نقصانات کا اضالا اور مالی امداد دینے اور کوٹ مہوئی گٹہ بند کی ہنگامی طور پر مرمت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے تونسہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کامطالبہ بھی کیا۔
وزیراعظم کا روجھان پہنچنے پر دوست مزاری نے استقبال کیا‘ خواجہ نظام المحمود کی سیلابی صورتحال پر بریفنگ
Aug 06, 2022