رحیم یار خان،جھگی والا (کرائم رپورٹر،نامہ نگار) چاچڑاں شریف کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، فصلیں ،بستیاں زیر آب تفصیل کے مطابق دریائے سندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر نچلے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جسکے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے ریسکیو، محکمہ آبپاشی سمیت متعلقہ ادارے حرکت میں آ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب منچن بند پر بھی سیلابی صورتحال سے لیاقت پور، ظاہر پیر، رکن پور، جمالدین والی اور بنگلہ دلکشاہ سے ملحقہ مقامات پر سینکڑوں ایکڑ پر فصلیں اور درجنوں بستیاں اور مکانات زیر آب آگئے ہیں ۔اور پانی کے بہاو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی کئی مقامات پر متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور اور حکومتی اقدامات کے منتظر ہیں۔جھگی والا سے نامہ نگار کے مطابق دریائے سندھ میں سیلابی ریلا، کھنڈر میرانی بند ٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں ڈوب گئیں اہلیان علاقہ عبدالغفور سعیدی، فیاض خان گوپانگ ، محمد ابراہیم ڈیت، امان اللہ میرانی ،رحمت اللہ خان ، میاں عمران باٹ سمیت دیگر نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ اس آفت میں کوئی ہمارے علاقہ کا پرسان حال نہیں ۔