ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر کو وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن گزشتہ رات جاری کر دیا گیا۔ جس کے بعد انہوں نے بطور مشیر اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔ این اے157 میں میں لیگی کارکنوں میں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں سے ملک عبدالغفار ڈوگر کے متعلق یہ کہا جارہا تھا کہ وہ سید علی موسی گیلانی کی حمایت کرنے میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں۔ بعض سیاسی ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ اس دوران انہیں اعلیٰ لیگی قیادت نے اسلام آباد طلب کر لیا اور انہیں سید علی موسی گیلانی کی حمایت پر بھی منا لیا۔ اسی طرح انہیں مشیر وزیر اعظم بھی مقرر کر دیا گیا۔حلقہ این اے 157 کا ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی اور پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار علی موسیٰ گیلانی کے درمیان مقابلہ متوقع ہے ، مسلم لیگ ن نے پیپلز مسلم لیگ ن نے این اے 157 کے ضمنی انتخاب میں کاغذات جمع نہیں کروائے اور پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا، مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالغفار ڈوگر پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں، جس کے بعد متوقع طور پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار بن گئے ہیں، پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جبکہ جماعت اسلامی ، پاکستان تحریک لبیک سمیت آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں ۔