بیگناہ علماء و ذاکرین کی ضلع بندیوں کی مذمت کرتے ہیں، آغاحسین مقدسی

Aug 06, 2022

 ملتان ( سماجی رپورٹر)  تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے زیراہتمام صوبائی صدآغا سید حسین مقدسی،صوبائی جنرل سیکرٹری سید قمر حسنین نقوی، ریجنل ناظم الامورسید سعید حسین زیدی، ضلعی جنر ل سیکرٹری سید آل رضا کاظمی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہاکہ ہر قوم اپنے اپنے انداز میں پیشوائے آزادی و حریت امام حسین ؓکی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے انہوں نے مزید کہاکہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہر قسم کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہیں، جو بھی اشتعال پھیلاتا ہے وہ ہم میں سے نہیں۔ لیکن محرم سے عین قبل بیگناہ علماء و ذاکرین پر بھی ذاتی یا سیاسی عناد پر مبنی شکایات کے نتیجہ میں عائد کی جانیوالی ضلع بندیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلی چوہدری پرویز الہٰی، اور وفاقی و صوبائی وزرائے داخلہ اور ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محرم کنٹرول روم بنا کر انہیں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی محرم کمیٹی عزاداری سیل سے مربوط کیا جائے۔ بڑے شہروں سے اکثر لوگ عاشورہ کیلئے اپنے آبائی علاقوں میں چلے جاتے ہیں عزاداروں کو دفاتر میں پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہوگا اس لئے 11محرم کو چھٹی کا اعلان کیا جائے۔

مزیدخبریں