گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر محمد داﺅد رضوی نے کہا کہ کشمیری عوام 5 اگست کے غیر آئینی، یکطرفہ بھارتی اقدامات مسترد کرچکے ، انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نہتے اور مظلوم شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔اس موقع پر حافظ محمد رفیق قادری اور صاحبزادہ محمد غوث رضا نے کہا کہ مودی حکومت کی ہندتوا پالیسی کشمیریوں بلکہ خطے کے امن کیلئے خطرے کاباعث ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ڈومیسائل قوانین تبدیل کر کے آبادیاتی تناسب تبدیل کرناچاہتاہے۔بھارت جبر اور قید و بند کی اذیتوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکا، آج پوری دنیا کے سامنے بھارتی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم، تمام سیاسی جماعتیں، سیاسی اور عسکری قیادت کشمیر کے معاملے پر یکساں موقف کی حامل ہیں، پاکستان اس وقت تک اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا جب تک انہیں ان کا جائز حق، حق خودارادیت مل نہیں جاتا۔
کشمیری عوام 5 اگست کے غیر آئینی بھارتی اقدامات کو مسترد کرچکے :داﺅد رضوی
Aug 06, 2022