حضرت امام حسےن ؓ نے اسلام کے پرچم کو ہمےشہ کےلئے بلند کردےا: خادم حسےن خورشےد

Aug 06, 2022

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر خادم حسےن خورشےد نے ےہاں مرکزاہلسنت جامع الفاروق مےں 10روززہ الحسےنیؓ کانفرنس کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسولحضرت سےدنا امام حسےن ؓ اور آپکے جانثاران نے کربلا کے مےدان مےں عظےم قربانےاں دےکر اسلام کے پرچم کو ہمےشہ ہمےشہ کے لئے بلند کردےا۔ انہوںنے کہا کہ واقعہ کربلا ہمےں اس بات کا درس دےتا ہے کہ ہم دےن اسلام کے خلاف اٹھنے والی تمام سازشوں کاقلع قمع کرنے کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دےنے سے بھی درےغ نہ کرےں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسوہ حسےنی ؓ کو مےنارہ نور بناکر معاشرہ سے عرےانی فحاشی بے حےاتی اور لادےنےت کو ختم کرنے کے لئے مےدان عمل مےں نکل کھڑے ہوں۔کانفرس سے مولانا محمد رفےق باروی، علامہ ضےاءالمصطفے حقانی، مولانا قاضی احمد حسن اور صاحبزادہ پےر سےد عثمان شاہ نقوی نے بھی خطاب کےا۔ 

مزیدخبریں