ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران خان کے جرائم کی تصدیق ہے:عمر فاروق ڈار

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار پی پی 63عمر فاروق ڈارنے کہا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں بلکہ بد دیانت اور جھوٹے ثابت ہوئے،ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران خان کیخلاف جرائم کی تصدیق ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان پاکستان کو تباہ کرنے کےلئے لائے گئے،ایسے شخص کو سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، امپورٹڈ حکومت کی رٹ لگانے والے خود امپورٹڈ ثابت ہوگئے، ا لیکشن کمیشن نے عمران خان کو سرٹیفائیڈ چور ڈکلیئر کر دیا ،عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلہ سے اپنے منطقی انجام کو پہنچے اور کرپٹ ثابت ہوئے، ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنماوں کا بیانیہ ڈھٹائی کے سوا کچھ نہیں، انہوںنے کہا کہ عوام کو سمجھ آگئی ہو گی کہ پی ٹی آئی والے کیوں الیکشن کمیشن پر انگلیاں اٹھا رہے تھے ، انہوںنے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں نواز لیگ کلین سویپ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...