ذوالفقارمرزا عارضی  باورچی بن گئے

Aug 06, 2022


پنگریو(نامہ نگار)  گرینڈڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) کے مرکزی رہنمااورسابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزاہوٹل پرعارضی باورچی بن گئے اپنے لیے اوراپنے ساتھیوں کے لیے دال فرائی کرکے خودکھائی اوراپنے ساتھیوں کوبھی کھلائی ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزا ملکانی کے قریب واقع اپنے فارم ہاوّس سے پنگریو شہر میں واقع ایک ہوٹل پرپہنچے توان کے مقامی ساتھیوں نے ہوٹل پرڈاکٹرذوالفقارعلی مرزاکے لیے کھانے کا آرڈر دیا تو ڈاکٹر ذوالفقار علی  مرزانے اپنے ساتھیوں سے کہاکہ وہ سالن  خودتیارکریں گے ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزانے دال کھانے کی خواہش کرتے ہوئے  ہوٹل کے باورچی کوہٹاکر خوددال فرائی  کی باورچی بننے کی اطلاع ملنے پرمرزا گروپ کے کارکن اورپنگریوکے شہری بڑی تعدادمیں ہوٹل پرپہنچ گئے۔ 

مزیدخبریں