کراچی (سٹی نیوز)مسلم لیگ (ن) سندھ کے سابق نائب صدر اقبال خاکسار نے کہا ہے کہ ممنوع فنڈنگ کیسز پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 3 رُکنی بینچ نے جو روشن اور تاریخی فیصلہ دیا وہ قابل تعریف اور حقیقت پر مبنی ہے ۔ عمران خان نیازی اس کیس کی 8 سالہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ آپ نے اس کیس کو رکوانے بند کرانے کیلئے جتنے ہی جتن کیئے اور ہر منفی حربہ استعمال کیا لیکن شاباش ہے الیکشن کمشنر کو جس نے آپ کے اور PTI کے تمام الزامات اور دبائو دھمکیوں کو خاطر میں نہ لایا اور اپنے آئینی و قانونی راستے پر جم کر کھڑا رہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جھوٹ /سچ کا مقابلہ نہیں کرسکتا بقول آپ کے کھودا پہاڑ نکلا چوہا تو پھر آپ اتنا گھبرائے اور اتنا پریشان کیوں ہو آپ سپریم کورٹ جائیں یا جوڈیشنل کونسل ہر ادارے اور اس سے تعلق رکھنے والے افراد جج صاحبان کو آئین و قانون کے مطابق عمل کرنا ہوگا آئین و قانون سے بہت کہلواڑ مذاق ہوچکا اب برداشت نہیں اگر کوئی تم کو سہولت دیتا ہے یا قانون و آئین سے ہٹ کر فیصلہ کرتا ہے تو یہ اب قبول نہ کیا جائے گا ادارے اور عدلیہ کسی لاڈلے کی نہیں 22کروڑ پاکستانیوں کی ہے اور کوئی بھی شخص قانون و آئین سے بالا تر نہیں۔
الیکشن کمشنر قابل تعریف‘عمران کیخلاف فیصلہ تاریخ ساز ‘اقبال خاکسار
Aug 06, 2022