کراچی (نیوز رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ ظالم و جابر قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا کردارِحسینی ہے، تاریخ اسلام میں شہدائے کر بلاکی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور ظلم کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہیں۔امام حسین ص نے دین کی حفاظت کیلئے سب کچھ قربان کر کے اعلیٰ مقام حاصل کیا جو رہتی دنیا تک انسا نیت کو جبرو استبداد کے خلاف جہا د کا درس دیتا رہے گا ۔ انہوں نے میمن مسجد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین ص نے یزید کی بیعت سے انکار کرکے دین مصطفی ا کی اشاعت کے لئے شہادت کو فوقیت دی اور راہِ حق میں جانوں کا نذرانہ دے کر ظالم کے سامنے سینہ سپر ہونے کا سبق دیا ۔دریں اثنا جما عت اہلسنّت کراچی کے زیر اہتمام عشرہ محرم کے اجتماعات سے ملیر میں ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،جامعہ غوثیہ بن قاسم میں علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،سائٹ ایریا میں علامہ خلیل لارحمان چشتی،فرنٹیئر کالونی میں عبد الحق شاہ سیفی،گلشن اقبال میں علامہ کامران قادری،،زینب مسجدجمشید روڈ میںمولانا الطاف قادری،جوہر میں مفتی محمد میاں برکاتی، جونا گڑھ محلہ نزد محمد ی مسجد بلدیہ میں مفتی حسان رضا قادری،نانک واڑہ میں علامہ شوکت سیالوی،کورنگی میں مولانا جمیل امینی،نور مصطفی مسجد سرجانی میں مولانا سید فخر الحسن شاہ،جوہر میں مولانا میر غالب شاہ قادری،بلدیہ میں مولانا فیاض قادری ،سومرا گلی رنچھوڑ لائن میں علامہ عدنان نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ معر کہ کر بلا میںسید الشہداء حضرت امام حسین ؓنے عزم و استقامت اور اتباع رسول اکے ذریعے حق و صداقت کے عَلم کو بلند کیا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اہل بیت کے کردار کو مشعل راہ بنا کرمحبت و رواداری کو کو فروغ دے کر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اجا گر کیا جائے ۔