کامسیٹس یونیورسٹی نے آڈیٹنگ اینڈ ٹیکسیشن میں بیچلرز ڈگری کی منظوری دے دی  

Aug 06, 2022

اسلام آباد (نامہ نگار )ایف بی آر ملک میں ٹیکس کلچر اور ٹیکس کمپلائنس کو فروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر کے پی آر ونگ کے ایجوکیشن اور فیسیلیٹیشن سیکشن نے مختلف یونیورسٹیز میں طلبا و طالبات کو ٹیکس بارے آگاہی دینے کی کیلئے کئی سیمینار اور پروگرام باقاعدگی سے منعقد کرتی رہتی ہے۔ ان کاوشوں کی بدولت ایف بی آر نے مختلف یونیورسٹیز کے ساتھ ٹیکس کلچر کی آگاہی  کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے ہیں۔ اسی سلسلے میں ایف بی آر کے پی آر ونگ کی انتھک کوششوں کی بدولت کامسیٹس یونیورسٹی کی اکیڈیمک کونسل کی 34ویں میٹنگ  میں کامسیٹس یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس میں آڈیٹنگ اینڈ ٹیکسیشن میں بیچلرز آف سائنس کی ڈگری کے آغاز کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 

مزیدخبریں