اسلام آباد (نامہ نگار )آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب زدگان کے لیے دو کروڑ روپے کی امدادی رقم بلوچستان حکومت کے حوالے کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اوجی ڈی سی ایل کے ریجنل کورآرڈینیٹر اکرام اللہ کاسی نے کمپنی کی جانب سے دو کروڑروپے کی امدادی رقم کا چیک ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر ناصر کے حوالے کیا۔ملک میں شدید بارشوں نے صوبہ بلوچستان کے متعدد علاقوں میں انفراسٹرکچر کو بڑی حد تک نقصان پہنچایا۔ لہذا، اوجی ڈی سی ایل نے بطور ذمہ دارکارپوریٹ ادارہ صوبہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مثالی کردار کا مظاہرہ کیا ہے۔