کراچی(نعیم اختر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی لیبر ونگ سندھ کے صوبائی صدر سید منور رضا نے کہا ہے کہ بھارت اپنے جبری آرٹیکل 370 کے تحت نہت کشمیریوں پر اپنا ظلم و جبر برقرار نہیں رکھ سکتا ۔مظلوم کشمیری عوام روز اول سے بھارت سے نجات حاصل کرنے کے لیے جدو جہد کررہے ہیں پاکستانی قوم اپنے نہتے کشمیریوں بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔ بھارتی مظالم برداشت کرنے کے باوجود اپنے حقوق کی جدو جہد کرنے والے کشمیری بھائیوں کی جرت کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور یوم استحصال کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی خاموشی نہتے کشمیری بھائیوں کے ساتھ سنگین مذاق کے علاوہ کچھ نہیں پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ آج وہ دن ہے جب مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت نے اپنے ہی آئین کے آرٹیکل میں تبدیلی لاکر کشمیریوں کے ساتھ ظلم و ذیادتیوں میں اضافہ کردیا مگر ہم سلام پیش کرتے ہیں کشمیری عوام کو جنہوں نے بھارتی مظالم کے خلاف کبھی سر نہیں جھکایا اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کرتے آ رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب وادی میں آزادی کا پرچم لہرایا جائے گا اور وہاں کے عوام آزاد فضائوں میں سانس لینگے۔