نہ آنی نہ فانی حسینّ ابن حیدرؓ
ہوا جاودانی حسینّ ابن حیدرؓ
کیا دیں پہ قرباں گھر بار سارا
ہے آپ اپنا ثانی حسینّ ابن حیدرؓ
رہا صدقِ دل سے سدا راہِ حق پر
وفا کا ہے بانی حسینّ ابن حیدر ؓ
عمل اْسکا ہروقت قرآن پر تھا
یقیں کی نشانی حسینّ ابن حیدرؓ
رہا عز و ہمت سے مسلک پہ قائم
ہے دیں کی جوانی حسینّ ابنِ حیدرؓ
چلا عمر بھر راہِ محبوبِ حق پر
خوشا ! یہ روانی حسینّ ابن حیدرؓ
شہادت کے جذبے سے ہر ایک دل پر
کرے حکمرانی حسینّ ابن حیدرؓ
نہ آئے کبھی موت سے خوف اْس کو
کرے حق بیانی حسینّ ابن حیدرؓ
زمانے میں دیں کے لیے کر گیا ہے
بسر زندگانی حسینّ ابن حیدرؓ
شہادت سے احمد سمجھا گیا ہے
وفا کے معا نی حسینّ ابن حیدرؓ ؤ
(احمد محمود الزماں اسلام آباد)