سپرٹیکس واپسی پرحکومت نے تاجروں کے دل جیت لئے :اشرف بھٹی

Aug 06, 2022

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے تاجروں کے بلوں میں عائدسپر ٹیکس کے فیصلے کو موخر کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے تاجروں کے دل جیت لئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے حوالے سے یہی تاثر ہے کہ اس کی پالیسیاںتاجروں اور معیشت کے حق میں ہوتی ہیں اور اس نے تاجروں کے مطالبے پر شنوائی کر کے اس کا عملی ثبوت دیا ہے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم اس فیصلے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے اظہار تشکرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ تمام تاجر تنظیمیں بھی خراج تحسین کی مستحق ہیں جنہوں نے تاجروں کی آواز کو ایوانوں تک پہنچایا اور انہیں سپر ٹیکس کے بھاری بوجھ سے چھٹکارا حاصل ہوا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں حکومت آئندہ بھی تاجروں سے مشاورت سے چلے گی تاکہ دوستانہ فضاء فروغ پانے سے معیشت کا پہیہ رواں دواں رہے جس سے نہ صرف معیشت ترقی کرے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع پید اہوں گے۔

مزیدخبریں