فیصل آباد(آئی ا ین پی ) فیصل آباد کے صنعت کاروں نے یوم عاشور کے بعد گیس اور بجلی کے ریٹس کم ہونے پر تمام فیکٹریوں کی بندش کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کردیا۔ فیصل آباد چیمبرآف کامرس کے صدرعاطف منیر شیخ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں رسہ کشی کے باعث ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے اور تمام صنعتیں بندش کے دہانے پرہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کی معیشت بچانے کے لیے تمام جماعتیں چارٹر آف اکانومی لائیں۔ عاطف منیر کا مزید کہنا تھا کہ یوم عاشورہ کے بعد گیس اور بجلی کے ریٹس کم نہ ہوئے تولانگ مارچ کریں گے، ملک میں اگرٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوئی تو تقریبا ساڑھے 12 لاکھ مزدور بیروزگار ہوجائیں گے اورسڑکوں پر احتجاج کرتینظر آئیں گے۔ صنعتی تنظیموں نے یوم عاشور کے بعد فیکٹریوں کی بندش کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور دھرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔